اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال کی گندم کے کاشتکاروں کو محکمہ کے سفارش کردہ بیج کاشت کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 03 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ زراعت کے سفارش کردہ بیج کاشت کریں، سفارش کردہ بیجوں سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گندم کی کاشت کا سیزن …

سیالکوٹ۔ 03 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ زراعت کے سفارش کردہ بیج کاشت کریں، سفارش کردہ بیجوں سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہوچکا ہے ،گندم کے کاشتکار ہمیشہ محکمہ زراعت کے سفارش کردہ بیج ہی استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے سفارش کردہ اجناس سویرا24 ،فلک24 ،چیمپئن، عروج 22 ، نشان 21 ،دلکشن 20 ، سبحانی21 ،ایم ایچ21 ،ڈیورم2021 ،صادق21 ، نواب 21 ،این اے آر سی سپر، اکبر19 ،بھکر سٹار19 ،غازی19 ،رہبر21 ،فخربھکر17 ،اناج17 ،اجالا16 ،زنکول16 ،بورلاگ16 اور جوہر16 کے بیج علاقے کے حساب سے محکمہ زراعت کے نمائندے سے مشورہ کرکے کاشت کریں یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔