بھاولپور۔ 26 اگست (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے 5 طلباو طالبات نے اعلیٰ تعلیم کے لیے 5 نامور عالمی جامعات میں وظائف حاصل کیے ہیں۔ چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی و تحقیقی معیارات کی بدولت ہمارے طلباوطالبات کو بہترین بین الاقوامی جامعات میں پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ کامیابیاں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے فیکلٹی ممبران کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ …
اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور شعبہ پتیھالوجی کے 5 طلبا وطالبات نے 5 نامورعالمی جامعات میں وظائف حاصل کئے

مزید خبریں
بھاولپور۔ 26 اگست (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پیتھالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے 5 طلباو طالبات نے اعلیٰ تعلیم کے لیے 5 نامور عالمی جامعات میں وظائف حاصل کیے ہیں۔ چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تدریسی و تحقیقی معیارات کی بدولت ہمارے طلباوطالبات کو بہترین بین الاقوامی جامعات میں پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ کامیابیاں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے فیکلٹی ممبران کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شعبہ پلانٹ پیتھالوجی میں پودوں کی بیماریوں، پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ جیسے اہم ترین امور پر تدریس و تحقیق جاری ہے۔شعبہ میں تحقیقی مقاصد کے لیے اعلیٰ درجے کی جدید لیبارٹری سہولیات موجود ہیں۔ جن کی بدولت بین الاقوامی جامعات ان کو اپنے ہاں سو فیصد وظائف پر اعلیٰ تعلیم کے لیے مدعو کر رہی ہیں۔ لاریب ملک نے انہوئی ایگریکلچر یونیورسٹی چین میں پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ حاصل کیا ہے۔ منیب انور کو فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس برازیل /یو ایس اے سپلٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ ملا ہے۔ ریاض محمد کو روسی سکالرشپ پروجیکٹ کے تحت پی ایچ ڈی کا سکالرشپ ملا ہے۔ محمد طلحہ اکرام نے گویو یونیورسٹی چین میں پی ایچ ڈی کے لیے سکالر شپ حاصل کیا ہے۔ اسی طرح محمد مظہر نے ایبرسوالڈی یونیورسٹی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ جرمنی میں ایم ایس کے لیے سکالرشپ حاصل کیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے سکالرز اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔







