بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامی تحقیقی ادارے کے زیر اہتمام حبیب یونیورسٹی کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر مارشیا ہرمنسن نے ’’سلطنت کے زوال کے دور میں نقالی اور مہارت
اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام حبیب یونیورسٹی کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر مارشیا ہرمنسن کا خصوصی لیکچر

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامی تحقیقی ادارے کے زیر اہتمام حبیب یونیورسٹی کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر مارشیا ہرمنسن نے ’’سلطنت کے زوال کے دور میں نقالی اور مہارت: خواجہ حسن نظامی کی سابق بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کی ڈائری‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ لیکچر میں خواجہ حسن نظامی کی جانب سے برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کی دستبرداری کی ادبی تشریح کے تناظر میں سامراجی اقتدار، مذہبی رواداری، نوآبادیاتی دور کے بعد کی فکری جہتوں اور صوفیانہ فلسفے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا گیا۔
اسلامی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محققین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں شرکاء نے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کئے اور پروفیسر ڈاکٹر مارشیا ہرمنسن نے ان کے جوابات دیئے۔







