اسلام آباد ،ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عارف حبیب ریسرچ کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں 2512000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ میں 2351000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔ جون میں 592000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی کے 419000ٹن کے مقابلے میں 41فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جون کے 582000ٹن کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں 484000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 455000ٹن کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔جون میں 46000ٹن ڈی اے پی فروخت ہوئی جو مئی کے 61000ٹن کے مقابلے میں 25فیصد کم اور گزشتہ سال جون کے 115000ٹن کے مقابلے میں 60فیصد کم ہے