اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف سرکاری اداروں کے باہر ٹاؤٹس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا مختلف سرکاری اداروں کے باہر ٹاؤٹس کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف سرکاری اداروں کے باہر ٹاؤٹس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اے سی شالیمار کی جانب سے پاسپورٹ آفس کے باہر سے 7 ٹاؤٹس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اے سی انڈسٹریل ایریا نے محکمہ ایکسائز دفتر کے باہر سے 10 ٹاؤٹس حوالات منتقل کر دئیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے باہر ٹاؤٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔








