اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ’ونڈ شیئر الرٹ سسٹم‘ کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ’ونڈ شیئر الرٹ سسٹم‘ کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لینڈنگ و ٹیک آف کے دوران ہوا کی سمت میں اچانک تبدیلیوں کی بروقت نشاندہی کے لیے جدید ترین ’ونڈ شیئر الرٹ سسٹم‘ نصب کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے ایوی ایشن سیفٹی اور ایئر گرائونڈ مواصلاتی نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے دو اہم معاہدوں کے تحت یہ جدید نظام نصب کیا جا رہا ہے جس سے موسمی شدت کے دوران پروازوں کے محفوظ آپریشنز میں غیر معمولی مدد ملے گی۔

معاہدے کے تحت ایئر گرائونڈ ریڈیو سسٹمز کی تکنیکی جانچ کے لیے جدید آلات بھی حاصل کیے جائیں گے تاکہ کنٹرول ٹاور اور کاک پٹ کے درمیان بلاتعطل اور واضح مواصلات کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی اے اے حکام کے مطابق یہ پیش رفت ملک میں فضائی آپریشنز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

مزید خبریں