اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ آئی سی ٹی ٹی جی آر رولز کے تحت فارماسسٹس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور جاب ڈسکرپشنز کو باقاعدہ نوٹیفائی کر دیا گیا ہےجو وفاقی دارالحکومت میں فارمیسی پریکٹس اور مریضوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن (اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر و گلگت …
اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ آئی سی ٹی ٹی جی آر رولز کے تحت فارماسسٹس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور جاب ڈسکرپشنز کو باقاعدہ نوٹیفائی کر دیا گیا ہےجو وفاقی دارالحکومت میں فارمیسی پریکٹس اور مریضوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن (اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان) کے ایک عہدیدار کے مطابق نوٹیفکیشن کے ذریعے فارمیسی سروسز کو فارماسسٹس کی متعین پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا باقاعدہ حصہ قرار دیتے ہوئے ان پر عملی طور پر عملدرآمد کے لیے فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔
فارمیسی سروسز اینڈ ڈرگ کنٹرول (پی ایس اینڈ ڈی سی)، آئی سی ٹی نے صحت عامہ، مریضوں کے تحفظ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے معیار میں بہتری کے لیے فارمیسی سروسز پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے صحت کےنظام میں فارماسسٹس کا کردار واضح ہوگا اور وہ ادویات کے محفوظ، مناسب اور معیاری استعمال کو یقینی بنانے میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے فارماسسٹس کو ہیلتھ کیئر ٹیموں کے فعال ارکان کے طور پر مربوط کرنے اورمریضوں کے لیے ادویات سے متعلق خدمات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فارمیسی سروسز کا عملی نفاذ ادویات کے محفوظ استعمال کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔







