اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ہفتہ اور اتوار کیلئے ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ اور اتوار کیلئے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ڈائیورشن پلان کے مطابق ہفتہ 24 اور اتوار 25 اکتوبر 2026 کو راول ڈیم چوک تا کشمیر چوک اور سرینہ سے کشمیر چوک روڈ مکمل طور پر بند ہوگا۔ آئی ٹی پی حکام نے عوام سےاپیل کی ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ اور اتوار کیلئے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ڈائیورشن پلان کے مطابق ہفتہ 24 اور اتوار 25 اکتوبر 2026 کو راول ڈیم چوک تا کشمیر چوک اور سرینہ سے کشمیر چوک روڈ مکمل طور پر بند ہوگا۔ آئی ٹی پی حکام نے عوام سےاپیل کی ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔

ڈائیورشن پلان کے مطابق جی فائیو، سیکرٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرات سِری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح جی فائیو، سیکرٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے حضرات سِری نگر ہائی وے، مہرآباد پشاور روڈ استعمال کریں یاپھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید برآں راول ڈیم چوک، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ جانے والے حضرات سری نگر ہائی وے، 7th ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راول ڈیم روڈ استعمال کریں۔ مری اور بہارہ کہو جانے والے حضرات براستہ فیض آباد فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اندر پاس جناح سکوائر سے کونڑایاں والا چوک سے بہارہ کہو مری جا سکیں گے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے حضرات9thایونیو، فقیر ایپی روڈ، سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔آئی ٹی پی کے مطابق پارک روڈ، لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے حضرات ٹیولپ ہوٹل روڈ، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں روڈ،7thایونیو استعمال کریں۔

ڈائیورشنز کے دوران شاہراوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل آئے گا۔ شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔سی ٹی او کائنات اظہر خان نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔ ٹریفک اپڈیٹس آئی ٹی پی FM 92.4 پر بھی عوام کی رہنمائی کے لیے جاری کی جائیں گی۔مزید معلومات کے لئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا محفوظ اور آسان سفر ہماری اولین ترجیح ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی اور حفاظت کیلئے موجود ہے۔