اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے والی وینز کیلئے 21 سے 27 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس کی دیگر خدمات فراہم کریں گی۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن آن وہیل، وین-1، وین-2 اور وین-3 روزانہ …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز کا 21 تا 27 ستمبر 28 مقامات کیلئے شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے والی وینز کیلئے 21 سے 27 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس کی دیگر خدمات فراہم کریں گی۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن آن وہیل، وین-1، وین-2 اور وین-3 روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک درج ذیل شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔
پیر 21 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل، اقرا یونیورسٹی ، وین-1 ترنول بے نظیر چوک ، وین-2 ایف-10 بولان گیٹ اور وین-3 فیض آباد ٹریفک آفس میں دستیاب ہوگی۔منگل 22 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل جی-11 مرکز ، وین-1 اسلامک یونیورسٹی، وین-2 ڈی ایچ اے-2 (گیٹ 4) اور وین-3 فارن آفس چیک پوسٹ پر موجود ہوگی۔بدھ 23 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل سینٹورس مال ، وین-1 بھارہ کہو بدھ بازار ، وین-2 ای-11/3 طوبہ مسجد اور وین-3 فیض آباد ٹریفک آفس میں موجود ہوگی۔
جمعرات 24 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل ای-11 مرکز کا ، وین-1 سری نگر ہائی وے ، زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ، وین-2 چٹھہ بختاور میلاد چوک اور وین-3 ایڈونچر اِن چیک پوسٹ پر موجود ہوگی۔جمعہ 25 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل آئی-10 مرکز ، وین-1 کھنہ پل ، وین-2 بری امام ہاؤس اور وین-3 فیض آباد ٹریفک آفس میں دستیاب ہوگی۔ہفتہ 26 ستمبرکو پولیس اسٹیشن آن وہیل راول ٹاؤن ، وین-1 ایف-8 مرکز، وین-2 آئی جے پی روڈ گندم گودام چیک پوسٹ اور وین-3 فارن آفس چیک پوسٹ پر موجود ہوگی۔
اتوار 27 ستمبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیل اتوار بازار H-9 جبکہ وین-I ٹریفک آفس فیض آباد، وین-2 پولیس لائنز H-11 اوروین-3اسلام آباد کلب میں تعینات ہوں گی۔پولیس اسٹیشن آن وہیل گمشدگی رپورٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے اجرا جیسی خدمات فراہم کرے گا۔ تینوں سہولت وینز لرنر پرمٹ، لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس کی سہولیات فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری پولیس اسٹیشن آن وہیل’ کے سلسلے میں جمیل احمد (5235946۔0313)، وین-I کے لیے دلاور خان (5798711۔0315)، وین-2 کے لیے عبدالقدیر 2322883۔0300) اور وین -3کے لیے عاقب خان (5022304۔0320) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے شہری ITP ہیلپ لائن 1915 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔







