اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی ) نے سہولت وینز کے لیے ایک ہفتے پر محیط شیڈول جاری کر دیا ہے۔سہولت وینز 19 سے 25 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جائیں گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹریفک اور پولیس سے متعلقہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کے روز ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ ‘پولیس …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز کا 19 سے 25 اکتوبر تک شیڈول

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی ) نے سہولت وینز کے لیے ایک ہفتے پر محیط شیڈول جاری کر دیا ہے۔سہولت وینز 19 سے 25 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جائیں گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹریفک اور پولیس سے متعلقہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کے روز ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ ‘پولیس اسٹیشن آن وہیلز’ اور تین سہولت وینز روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک مقررہ مقامات پر موجود رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل یونٹس مختلف خدمات فراہم کریں گے، جن میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈرائیونگ لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ (کردار کی تصدیقی سند) کا حصول شامل ہے۔ ہر یونٹ کو مخصوص خدمات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق پیر، 19 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز کورال ، وین-I نیول ہیڈکوارٹرز E-8 ، وین-II ماڈل ٹاؤن ہمک اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں موجود ہوگی۔

منگل 20 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز غوری ٹاؤن کا دورہ کرے گا جبکہ وین-I ایئر ہیڈکوارٹرز E-9 ، وین-II بینک الفلاح علی پور اور وین-III فارن آفس (دفتر خارجہ) چیک پوائنٹ پر دستیاب ہوگی۔بدھ 21 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز F-11 مرکز ، وین-I علی پور لہتراڑ روڈ ، وین-II میڈیا ٹاؤن بی بلاک اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں موجود ہوگی۔جمعرات 22 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز B-17 مرکز، وین-I I-10 مرکز ، وین-II بحریہ ٹاؤن فیز-II اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں موجود ہوگی۔جمعہ 23 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلز G-11 مرکز ، وین-I سری نگر ہائی وے پر واقع G-14 چیک پوائنٹ ،
وین-II چھٹا بختاور اور وین-III ایڈونچر اِن چیک پوائنٹ پر موجود ہوگی۔ ہفتہ 24 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلزآئی-8 مرکز میں موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ وین-1 سری نگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ ، وین-2 آئی جے پی روڈ پر گندم گودام اور وین-3 فارن آفس (دفتر خارجہ) چیک پوائنٹ پر تعینات ہوگی۔اتوار 25 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن وہیلزجی-9 مرکز میں موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ وین-1 پولیس لائنز ایچ-11 ، وین-2 فیض آباد میں واقع ٹریفک آفس اور وین-3 اسلام آباد کلب میں تعینات ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ شہری پولیس اسٹیشن آن وہیلزکے انچارج ایم جمیل سے 5235946-0313 ، وین-1 کے انچارج دلاور خان سے 5798711- 0315 ، وین-2 کے انچارج عبدالقدیر سے 2322883-0300 پر اور وین-3 کے انچارج عاقب خان سے 5022304-0320 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








