آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔ شہری اب گھر بیٹھے لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کیلئے آن لائن سہولت کی فراہمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔ شہری اب گھر بیٹھے لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آن لائن سہولیات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ویب پورٹل سے ون کلک پر حاصل کی جاسکتی ہے۔یہ سہولیات بروز پیر 19اکتوبر سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں مہیا نہ کی جائیں گی،سی ٹی او کائنات اظہر نے کہا ہے کہ تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ TCS شہریوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گےشہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی کے لیے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہری آن لائن درخواست دیتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں،غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو جدید اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔







