اسلام آباد ٹریفک پولیس(آئی ٹی پی) نےصبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کی ممکنہ سست روی کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ۔ ۔آئی ٹی پی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات، بالخصوص دفاتر سے چھٹی کے اوقات میں کشمیر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لئے متاثر ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کی ممکنہ سست روی کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس(آئی ٹی پی) نےصبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کی ممکنہ سست روی کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ۔ ۔آئی ٹی پی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات، بالخصوص دفاتر سے چھٹی کے اوقات میں کشمیر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لئے متاثر ہوسکتی ہے۔
مزید برآں کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلہ میں ٹریفک کی روانی میں تعطل رہے گا اور سست روی کا شکار ہوگی۔ شہری غیر ضروری سفری مشکلات سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔سی ٹی او کائنات اظہر خان نےکہا ہے کہ شہری اپنی منزل پر بروقت پہنچنے کے لیے سفر کے دورانیے میں کم از کم25/20 منٹ کا اضافی وقت رکھیں۔ٹریفک اپ ڈیٹ اور رہنمائی کے لئےITP FM 92.4 ٹیون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بارے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران کی ہدایات پر عمل کریں اور دورانِ سفر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی رہنمائی اور سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔ کائنات اظہر خان نے کہا کہ آپ کا محفوظ اور آسان سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔








