اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی ہے،سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس …
اسلام آباد پولیس کا کر یک ڈائو ن جار ی ، سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 18 گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی ہے،سنگین جر ائم میں ملوث چار مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 18جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائو ن جاری ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ ما رگلہ، تھا نہ تر نو ل، تھا نہ کھنہ،تھا نہ سہا لہ، تھا نہ نیلو ر، تھا نہ بہا رہ کہو اورتھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس ٹیموں نے14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے30گر ام آ ئس اور11 مختلف بور کے پستول اور دو رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چارمجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کوجرائم سے پاک کیاجاسکے۔








