اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے فائلنگ و انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت پاکستان ( ایف سی سی پی) کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں وفاقی آئینی عدالت فائلنگ اینڈ انفارمیشن ڈیسک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ۔ اس ڈیسک کا قیام عوامی سہولت، شفافیت اور عدالتی خدمات تک بہتر رسائی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کے …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت پاکستان ( ایف سی سی پی) کے رجسٹرار محمد حفیظ اللہ خان نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں وفاقی آئینی عدالت فائلنگ اینڈ انفارمیشن ڈیسک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ۔ اس ڈیسک کا قیام عوامی سہولت، شفافیت اور عدالتی خدمات تک بہتر رسائی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کے جاری اعلامیہ کے مطابق افتتاح کے موقع پر نئے قائم کیے گئے ڈیسک نے دو نئے مقدمات وصول کیے جس کے ساتھ ہی اس کا باضابطہ عملی آغاز ہوگیا۔

یہ ڈیسک متعدد اہم خدمات انجام دے گا، جن میں وفاقی آئینی عدالت کے لیے نئے مقدمات کی فائلنگ ، سائلین، وکلاء اور عام عوام کو معلومات اور معاونت کی فراہمی اور عدالتی ریکارڈ کی مصدقہ نقول کے لیے درخواستوں کا حصول شامل ہیں ۔تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس علی باقر نجفی بھی شریک ہوئے ۔انہوں نے اس اقدام کو عدالتی نظام میں عوامی رسائی اور انتظامی کارکردگی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔

مزید برآں، وفاقی آئینی عدالت نے اپنے سرکاری دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد تمام متعلقہ فریقوں کے لیے عدالتی امور میں وضاحت اور آسانی کو یقینی بنانا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے سائلین کے لیے خدمات کی بہتری، شفافیت اور آسان رسائی کو مزید فروغ دے گی۔

مزید خبریں