اشفاق احمد کا 98واں یوم پیدائش 22اگست کومنایا جائے گا

لاہور۔21اگست (اے پی پی):پاکستان کے معروف ادیب اور افسانہ نگار اشفاق احمد کا 98واں یوم پیدائش 22اگست کومنایا جائے گا ۔اردو کے نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمد 22اگست1925 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی ۔ ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادب کی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے ہیں …

لاہور۔21اگست (اے پی پی):پاکستان کے معروف ادیب اور افسانہ نگار اشفاق احمد کا 98واں یوم پیدائش 22اگست کومنایا جائے گا ۔اردو کے نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمد 22اگست1925 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی ۔

ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادب کی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے ہیں ۔ ان کے معروف افسانے گدڑیا کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔

اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ’’ایک محبت سو افسانے‘‘اور’’اجلے پھول ‘‘نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں بند گلی ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودااور دیگر قابل ذکر ہیں۔اشفاق احمد 7ستمبر 2004 کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔