اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 2.989 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے …
اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ، درآمدات میں اضافہ
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 2.989 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔ جنوری میں 624 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال جنوری کے 654 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔
دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 54 فیصد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 406 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو جنوری میں بڑھ کر 624 ملین ڈالر ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں اشیائے خوراک کا درآمدی بل 5.502 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری میں 871 ملین ڈالر اشیائے خوراک کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال جنوری کے 809 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر میں اشیائے خوراک کی درآمدات کا حجم 783 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا جو جنوری میں بڑھ کر 871 ملین ڈالر ہوگیا۔









