اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی جبکہ درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پی بی ایس اور سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 2.989 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے …
اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کمی ، درآمد میں19 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات ،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی جبکہ درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پی بی ایس اور سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 2.989 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔
جنوری میں 624 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک برآمد ہوئیں جو گزشتہ سال جنوری کے 654 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 54 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 406 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو جنوری میں بڑھ کر 624 ملین ڈالر ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اشیائے خوراک کا درآمدی بل 5.502 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.614 ارب ڈالر کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں 871 ملین ڈالر کی اشیائے خوراک درآمد کی گئیں جو گزشتہ سال جنوری کے 809 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں ۔
دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں اشیائے خوراک کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں اشیائے خوراک کی درآمد کا حجم 783 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر 871 ملین ڈالر ہوگیا۔








