ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو4.191ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصدکم ہے
اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی، درآمد میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ملک سے اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرکمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو4.191ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے 6.164ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اپریل میں اشیائے خوراک کی برآمد کاحجم 396ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ کے 400ملین ڈالرکے مقابلے میں 1فیصدکم اورگزشتہ سال اپریل کے 414ملین ڈالرکے مقابلے میں 5فیصدکم ہے۔ پہلے 10ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات کامجموعی حجم 7.849ملین ڈالرریکارڈکیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.896ارب ڈالرکے مقابلے میں 14فیصدزیادہ ہے۔ اپریل میں اشیائے خوراک کی درآمدات کاحجم 758ملین ڈالررہا جومارچ کے 680ملین ڈالرکے مقابلے میں 11فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 742ملین ڈالر سے 2فیصدزیادہ ہے۔








