افغانستان میں مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوا پکڑا گیا

کابل۔5فروری (اے پی پی):افغانستان میں حکام مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوا لیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوے کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ معدومیت کے خطرے سے …

کابل۔5فروری (اے پی پی):افغانستان میں حکام مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوا لیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں مویشیوں کو ہلاک کرنے والا نایاب برفانی تیندوے کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کے تیندوے کو ملک کے شمالی علاقے کے پہاڑوں سےگزشتہ روزکو پکڑا گیا تھا۔صوبہ بدخشاں کے گورنر عبدالرحمان کسرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ جانور مویشیوں کے ایک باڑے میں گھسنے کے بعد پھنس گیا تھا، جہاں اس نے 30 مویشیوں کو ہلاک کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بدخشاں میں ایسے ہی ایک برفانی تیندوے کے حملوں میں 40 کے قریب مویشی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں