افغان طالبان رجیم کے گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ، سکیورٹی ذرائع

افغان طالبان رجیم کے گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ، سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کی جانب سے 23 ستمبر کو کیے گئے ناکام ڈرون حملوں کے بعد مار گرائے جانے والے ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لے لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ فضائی جارحیت کو فوری طور پر ناکام بناتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملبے کو فارنزک اور تکنیکی شواہد کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کا دوٹوک الفاظ میں کہنا ہے کہ افواج پاکستان افغان طالبان رجیم کی کسی بھی زمینی، فضائی اور دہشت گردانہ دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے اور اسے ناکام بنانے کا مکمل عزم اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملکی خودمختاری پر کسی قسم کی جارحیت یا دراندازی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں