اقوام متحدہ ۔15نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے سالانہ بحث میں ادارے کے طریقۂ کار، خصوصاً 2026 میں نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے عمل پر غور کیا۔ اجلاس میں پاکستان نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب غیر مستقل اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے انتخابی عمل میں شفافیت، پیش بینی اور جامعیت بڑھانے پر زور دیا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد …
اقوامِ متحدہ کی نئی قیادت کے انتخاب کی تیاری ،سلامتی کونسل میں سالانہ مباحثہ، پاکستان کی شفاف اور جامع عمل کی تاکید

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔15نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے سالانہ بحث میں ادارے کے طریقۂ کار، خصوصاً 2026 میں نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے عمل پر غور کیا۔ اجلاس میں پاکستان نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب غیر مستقل اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے انتخابی عمل میں شفافیت، پیش بینی اور جامعیت بڑھانے پر زور دیا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے الجزائر، ڈنمارک، یونان، گیانا، پاناما، سیرالیون، صومالیہ، سلووینیا اور جنوبی کوریا کی جانب سے مشترکہ بیان پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای 10آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ امیدواروں کے ساتھ مؤثر رابطے اور وسیع تر رکنیت کو مسلسل صورتِ حال سے آگاہ رکھنا ضروری ہے۔موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئی تقرری یکم جنوری 2027 سے مؤثر ہوگی، جبکہ مختلف حکومتیں جلد ہی اپنے امیدوار نامزد کرنے کے لیے خطوط جمع کرانا شروع کریں گی۔








