اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی دفتر خارجہ آمد ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پرتپاک خیر مقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا دفتر خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے استقبال کے لئے موجود وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا سیکرٹری جنرل سے تعارف کرایا۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش منگل کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیرنے ان کا استقبال کیا۔ انتونیو گوتریش یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی دعوت پرکررہے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل صدر مملکت، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقاتیں کریں گے







