وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کو درپیش سنگین چیلنجوں پر کھل کر بات ہوئی ، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ان سے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے بڑھتے خطرات ،خطے اور دنیا میں تنازعات بالخصوص مشرق وسطی میں امن کی بحالی بارے بھی تبادلہ خیال …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کو درپیش سنگین چیلنجوں پر کھل کر بات ہوئی،وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کو درپیش سنگین چیلنجوں پر کھل کر بات ہوئی ، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ان سے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے بڑھتے خطرات ،خطے اور دنیا میں تنازعات بالخصوص مشرق وسطی میں امن کی بحالی بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
جمعے کو ایکس پر پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتنونیو گوتریش سے ملاقات پر خوشی ہوئی جن کی اقوام متحدہ کے چارٹر اور امن کے مشن کے لئے مستقل مزاجی کے عزم کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران خطے اور دنیا کو درپیش سنجیدہ چیلنجوں پر کھل کر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے حل بالخصوص مشرق وسطی میں امن کی بحالی کے لئے بات چیت اور سفارتکاری برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی عوام کے خودارادیت کے حق کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش بھی زیربحث آئی جبکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات پر بھی بات ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے یواین سیکرٹری جنرل کی جانب سے عالمی امن و سلامتی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں ، خطے میں پائیدار امن اور بات چیت کے فروغ کے لئے حالیہ کاوشوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








