الجزائر شہر ۔18اگست (اے پی پی):الجزائر میں ایک بس پل سے دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔اردو نیوز کے مطابق سول پروٹیکشن سروس نے بتایا کہ حادثہ مشرقی الجزائر کے ضلع محمدیہ میں پیش آیا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ متاثرین کی مدد کےلیے 25 ایمولینسز اور کشتیوں کے علاوہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی روانہ کی …
الجزائر میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مزید خبریں
الجزائر شہر ۔18اگست (اے پی پی):الجزائر میں ایک بس پل سے دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔اردو نیوز کے مطابق سول پروٹیکشن سروس نے بتایا کہ حادثہ مشرقی الجزائر کے ضلع محمدیہ میں پیش آیا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ متاثرین کی مدد کےلیے 25 ایمولینسز اور کشتیوں کے علاوہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی روانہ کی گئی۔حادثے کی وجوہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔








