لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):الحمرا فلم کلب میں مشہور جاپانی فلم''Spirited Away''کی نمائش کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق الحمرا فلم کلب کے تحت دنیا بھر کی بہترین فلموں کی نمائش کا مقصد شہریوں کو عالمی فنون سے روشناس کرانا اور بامعنی تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے، الحمرا اپنے ناظرین کے ذوق کی تسکین، فکری آگہی اور ثقافتی شعور کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ترجمان کے مطابق …
الحمرا فلم کلب میں مشہور جاپانی فلم”Spirited Away”کی نمائش

مزید خبریں
لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):الحمرا فلم کلب میں مشہور جاپانی فلم”Spirited Away”کی نمائش کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق الحمرا فلم کلب کے تحت دنیا بھر کی بہترین فلموں کی نمائش کا مقصد شہریوں کو عالمی فنون سے روشناس کرانا اور بامعنی تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے، الحمرا اپنے ناظرین کے ذوق کی تسکین، فکری آگہی اور ثقافتی شعور کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ترجمان کے مطابق الحمرا آرٹ سینٹر مال روڈ میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلمSpirited Awayنے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا،آسکر ایوارڈ یافتہ یہ جاپانی اینیمیٹڈ فلم معروف ہدایتکار ہیا میازاکی کی تخلیق ہے جو ایک ننھی بچی کے جادوئی دنیا کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے۔
یہ فلم انسانی ہمت، خود شناسی اور فطرت سے تعلق کے موضوعات پر مبنی ہے، شاندار مناظر اور گہری معنویت سے بھرپور اس فلم نے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا۔چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا کہ ایسی فلمیں ہمیں یہ احساس دلاتی ہیں کہ فن کسی سرحد کا پابند نہیں، یہ دلوں کو تخیل اور ہمدردی کے ذریعے جوڑتا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محبوب عالم نے کہا کہ الحمرا فلم کلب کا مقصد شہریوں کو فنی اور فکری طور پر مسحور کرنے والی فلموں کے ذریعے سنیما کی گہری تفہیم فراہم کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمرا اپنے ثقافتی مشن پر گامزن ہے، جو فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن، مکالمے اور عالمی روابط کو فروغ دیتا ہے
الحمرا فلم کلب جیسے پروگرام اس کے اس عزم کا عملی مظہر ہیں کہ فن اور علم کی روشنی ہر فرد تک پہنچائی جائے۔








