الحمرا میں دو روزہ کتھک فیسٹیول کا آغاز 7مئی سے ہوگا

الحمرا میں دو روزہ کتھک فیسٹیول کا آغاز 7مئی سے ہوگا

لاہور۔6مئی (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں دو روزہ کتھک فیسٹیول کا آغاز7مئی بروز جمعرات سے ہوگا۔فیسٹیول شہرِ لاہور میں کلاسیکل رقص کی روایت کو نئے انداز میں پیش کرنے کا موجب بنے گا۔ فیسٹیول کا انعقاد کتھک سے وابستہ نوجوان فنکاروں اور تنظیم کی جانب سے کیا جا رہا ہے، اس اقدام کا مقصد نہ صرف کتھک کی کلاسیکی روایت کو بحال کرنا ہے بلکہ اسے نئی نسل کے ساتھ جوڑتے ہوئے ایک ہم عصر ثقافتی مکالمہ بھی قائم کرنا ہے۔

اس مناسبت سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمرا ہمیشہ سے معیاری اور بامقصد ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئےکوشاں رہا ہے۔ لاہور کتھک فیسٹیول جیسے اقدامات کلاسیکی فنون کو نئی جہت دیتے ہیں اور نوجوان فنکاروں کو اظہار کا موثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔مان سید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول میں نامور فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے پرفارمرز کو بھی سٹیج دیا جا رہا ہے، جس سے نئے مکالمے فروغ پا ئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورکشاپس اور مباحثی سیشنز بھی پروگرام کا حصہ ہیں، جو کتھک کے فنی، جمالیاتی اور سماجی پہلوں پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید خبریں