الحمرا میں 6روزہ پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز رواں سال10 اکتوبر سے الحمرا کے تاریخی اسٹیج پر سجے گا،جو6 روز تک جاری رہے گا۔فیسٹیو ل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا،جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری نے کی۔اجلاس میں ماس فاؤنڈیشن کے روح رواں عامر نواز اور رضوان اشرف بھی شریک ہوئے،جنہوں نے فیسٹیول کو …

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز رواں سال10 اکتوبر سے الحمرا کے تاریخی اسٹیج پر سجے گا،جو6 روز تک جاری رہے گا۔فیسٹیو ل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا،جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری نے کی۔اجلاس میں ماس فاؤنڈیشن کے روح رواں عامر نواز اور رضوان اشرف بھی شریک ہوئے،جنہوں نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے قیمتی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے تھیٹر فیسٹیول کے لئے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔

محمد محبو ب عالم چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب ادبی وثقافتی سرگرمیوں کیلئے پنجاب کے ورثے کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھا رہی ہے،یہ فیسٹیول فن، ثقافت اور تخلیق کے امتزاج سے ایک عالمی تھیٹر میلہ ہوگا،جس میں الحمرا اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فنی وژن عملی مظاہر ہ کرے گا،ہمارا مقصد نہ صرف تھیٹر کی ترویج ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا ثقافتی وقار بھی بلند کرنا ہے۔

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا ایک ایسے پلیٹ فارم میں ڈھل چکا ہے جہاں بین الاقوامی آرٹسٹ بھی اپنانیت محسوس کرتے ہیں،پنجاب ماس تھیٹر فیسٹیول الحمرا کی ثقافتی بصیرت اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے وقار کا مظہر ہے،ہم اس فیسٹیول کو ایک یادگار تجربہ بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ اس فیسٹیول میں پاکستان سمیت سات ممالک کے نمایاں تھیٹر گروپس شرکت کریں گے،جن میں45 بین الاقوامی فنکار بھی شامل ہوں گے،جو اپنے فن کی جدت،روایت اور تہذیبی حسن کے امتزاج سے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔فیسٹیول کا دائرہ صرف تھیٹر پرفارمنسز تک محدود نہیں ہوگا بلکہ پینل ڈسکشنز،تربیتی ورکشاپس، فوڈ اسٹالز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ایک ہمہ جہت تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے تھیٹرفیسٹیول محض تفریح نہیں،اس میں معاشرتی مکالمے ہونگے،شعور اور احساس کی زبان میں خوبصورت سماجی پیغامات کی رسانی ہونگی۔انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں