الیکشن حکام نے قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):الیکشن حکام نے قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں (کل)اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، شفاف اور منظم پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے وسیع حفاظتی اور لاجسٹک اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان 13 قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):الیکشن حکام نے قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں (کل)اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، شفاف اور منظم پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے وسیع حفاظتی اور لاجسٹک اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان 13 قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی رات کو اختتام پذیر ہوئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولنگ اتوار (23 نومبر) کو بغیر کسی رکاوٹ کےصبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پولنگ کے عمل کو ہموار اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ کے جامع انتظامات کئے ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ میں پولنگ ہوگی۔

یہ حلقے 9 مئی کے واقعات سے پیدا ہونے والے مقدمات کے سلسلے میں متعدداراکین اسمبلی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئے تھے۔وفاقی حکومت نے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک مخصوص حلقوں میں تعینات رہیں گے، جو انتخابی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کے لیے ریزرو فورس کے طور پر کام کریں گے۔

مزید خبریں