الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جمعے کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان نے 18 مئی 2026 کو انٹراپارٹی الیکشن کروائے، اس کے بعد پارٹی عہدیداروں کے نام اور عہدوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کیں،الیکشن کمیشن نے اس کی جانچ …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جمعے کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان نے 18 مئی 2026 کو انٹراپارٹی الیکشن کروائے،

اس کے بعد پارٹی عہدیداروں کے نام اور عہدوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کیں،الیکشن کمیشن نے اس کی جانچ پڑتال کے بعد اس کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی چیئر مین ملک صفدر علی اعوان ہیں۔