اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےخیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔ ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے …
الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے تناظر میں میڈیاکیلئے ضابطہ اخلاق جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےخیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔ ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کرے گااور ایسے نتائج کی اشاعت/نشر کے ہمراہ یہ واضح ہوگا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔
نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے لازماً رجوع کرےگا۔ مزید برآں کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔








