الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی عملہ کی تعیناتی کردی ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقادکیلئے انتخابی عملہ کی تعیناتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی عملہ کی تعیناتی کردی ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈی سی آفس جی الیون فور ڈاکٹر انعم فاطمہ کو ریٹرننگ آفیسر اور ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈاکٹر محمود راشد کو یونین کونسل 1،2،3 یونین کونسل 119،122،123،124 اور 125کے لئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔یونین کونسل 4 سے یونین کونسل 10 تک پرنسل آئی ایم ایس بی نور پور محمد انور کو ریٹرننگ آفیسر اور امداد علی گھمرو اور عبدالہادی کو ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔
یونین کونسل 11 سے یونین کونسل 15 اور یونین کونسل 17 سے یونین کونسل 19 تک کے لئے ایریا ایجوکیشن آفیسر بہارہ کہو شفیق الرحمن کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ فیروز خان اور محمد اعجاز کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔یونین کونسل 16،یونین کونسل 20 سے 25 اور یونین کونسل 53 کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نیلور سیف الاسلام کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ عبدالحق اور قیصر محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 26 سے یونین کونسل 31 تک کے لئے پرنسپل آئی ایم سی بی پاگ پنوال جنید احمد کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ فضل محمود اور نثار احمد ہنجرا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 32 سے یونین کونسل 38 تک کے لئے پلاننگ مانیٹرنگ آفیسر چیف کمشنر آفس زاہد رفیق کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ سید حسن رضا زیدی اور محمد ثاقب کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 39 سے یونین کونسل 46 تک کے لئے اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد شبیر کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ طارق محمود اور منظور احمد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 50 سے 52 اور یونین کونسل 54 سے یونین کونسل 59 تک کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن چیف کمشنر آفس چوہدری محمد افضل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ سید اظہر عباس اور اویس احمد خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔
یونین کونسل 47 سے 49 اور یونین کونسل 60 سے یونین کونسل 64 تک کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ماہین حسن کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد شہباز اور علی جاوید کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 65 سے یونین کونسل 73 تک کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ حافظ علی نعیم شیخ کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ غلام مرتضیٰ چانڈیو اور ڈاکٹر عمر امین کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ یونین کونسل 74 سے یونین کونسل 80تک کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈی سی آفس جی الیون فور یاسر نزیر ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈاکٹر نوید اکمل اور سید ثقلین رضا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاہے۔یونین کونسل 81 سے یونین کونسل 87 تک کے لئے لیبر آفیسر لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عامر نزیر کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ مظہر علی اور محمد اسحاق کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ یونین کونسل 88 سے یونین کونسل 95 تک کے لئے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل آئی نائن ہارون کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جمیل افضل اور ظفر اقبال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ یونین کونسل 96 سے 100 تک اور یونین کونسل 116 سے 118 اور 120 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی سی آفس نبیل احمد کو ریٹرننگ آفیسر اور ساجد اقبال اور محمد سجاد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے۔یونین کونسل 101 سے یونین کونسل 108 تک کے لئے طاہر عباس پرنسپل آئی ایم ایس بی سنگجانی کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ محمد فیاض اور واصف الرحمن کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔اسی طرح یونین کونسل 109 سے 115 اور یونین کونسل 121 کے لئے اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار محمد علی کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ طاہر عباس اور ظفیر الرحمان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 20دسمبر کو ہوگی۔







