الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ چین کے بڑے گروپ جی فورس اور جولٹا الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین ای وی پراڈکٹس کے حوالے سے جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین پیسک ہائوس ڈیوس روڈ پر معاہدے پر دستخط کی منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کی رو سے مشترکہ طور پر الیکٹرک وہیکلز مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور تجارت ہوگی
الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ چین کے گروپ جی فورس اور جولٹا الیکٹرک کے مابین معاہدہ طے پاگیا

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ چین کے بڑے گروپ جی فورس اور جولٹا الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین ای وی پراڈکٹس کے حوالے سے جوائنٹ وینچر کا معاہدہ طے پا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین پیسک ہائوس ڈیوس روڈ پر معاہدے پر دستخط کی منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کی رو سے مشترکہ طور پر الیکٹرک وہیکلز مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور تجارت ہوگی۔ معاہدے پر جی فورس گروپ چائنا کے ڈائریکٹر ژانگ روئی اور جولٹا گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے دستخط کئے۔جولٹا گروپ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں الیکٹرک بائیکس کی مینوفیکچرنگ کا نیا کارخانہ لگائے گا جبکہ جی فورس گروپ چائنا پنجاب میں بیٹریوں اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر قیادت صوبائی حکومت کا فوکس الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ ہے۔ پنجاب میں2 ویلرز الیکٹرک گاڑیوں کے متعدد کارخانے پیدا وار دے رہے ہیں۔الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ مزید ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنے کارخانے یہاں لگا رہی ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ الیکٹرک بائیکس وقت گزرنے کے ساتھ پٹرول سے چلنے والے موٹر بائیکس سے تبدیل ہوں گے۔شور اور فضائی آلودگی سے پاک الیکٹرک بائیکس تحفظ ماحولیات کے حوالے سے بھی معاون ثابت ہورہے ہیں۔صوبائی وزیرنے کہاکہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور سہولیات موجود ہیں۔فیصل آباد میں 50 ایکڑ رقبے پر سٹیٹ اف دی آرٹ ایکسپو سینٹر بنایا جارہا ہے۔انہوں نیکہاکہ چین کے جی فورس گروپ اور مقامی جولٹا الیکٹرک گروپ کے مابین ای وی پراڈکٹس کے حوالے سے جوائنٹ وینچر کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ معاہدے پر عملدرآمد سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں ای وی سیکٹر بالخصوص ای وی چارجنگ اسٹیشنز میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔ چین کے سرمایہ کار ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی مینوفیکچرنگ کے کارخانے لگائیں،ہرممکن سہولت دیں گے انہوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے مابین معاشی تعاون فروغ پارہا ہے۔پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور میں ای وی سیکٹر اور اے آئی کے کورسز بھی شروع کئے گئے ہیں۔ت
قریب میں پنجاب ایشیا انویسٹمنٹ اینڈ کو آپریشن آفس کے سربراہ وہاب طارق بٹ، جی فورس گروپ چائنا،جولٹا الیکٹرک گروپ کے حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔







