امانت علی خان کی 46 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے کلاسیکی اور غزل گائیک کے بہترین موسیقار استاد امانت علی خانکی 46 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ ان کا پاکستانی موسیقی کی دنیا میں بڑا نام تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق امانت علی ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں 1922کو گلوکاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے، وہ علی بخش جرنیل کے پوتے تھے …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے کلاسیکی اور غزل گائیک کے بہترین موسیقار استاد امانت علی خانکی 46 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ ان کا پاکستانی موسیقی کی دنیا میں بڑا نام تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق امانت علی ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں 1922کو گلوکاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے، وہ علی بخش جرنیل کے پوتے تھے جو پٹیالہ گھرانہ کے بانی تھے۔تقسیم ہند کے فورا بعد وہ پاکستان چلے آئے۔ ریڈیو لاہور میں ان کے محافل موسیقی کافی مشہور ہوئی اور انہوں نے پاکستان میں پٹیالہ گھرانہ کا نمائندہ بننے کے لئے جنوبی ایشیا کا دورہ کیا۔ 1950 کی دہائی کے آخر اور 1960 کی دہائی کے شروع میں گلوکار استاد امانت علی خان کا عروج پوری دنیا نے دیکھا۔ شاعری میں اداسی کی آرزو اور لمس کو لیجنڈ نے شاندار طریقے سے ظاہر کیا ہے۔ آج کل کے بے شمار کلاسیکی گلوکار اور شوبز شخصیات ان کے فن کو یاد کرتی ہیں، استاد امانت علی کوان کی میٹھی مدھر آواز کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔حکومت پاکستان نے انھیں 2009 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ استاد امانت علی نے 18ستمبر 1974 کو وفات پائی اورانہیں مومن پورہ قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں