امرود کی کاشت کے لئے معتدل آب وہو انتہائی موزوں ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

Guava to gardeners
Guava to gardeners

فیصل آباد۔ 18 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹرخالد اقبال نے کہا ہے کہ امرود کی کاشت کے لئے گرم مرطوب، نیم گرم مرطوب،معتدل آب وہواانتہائی موزوں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امرود کی کاشت کے لئے 23ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 28ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے اس لئے باغبا ن امرود کی کاشت کے لئے موزوں موسم سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ امرود کا پودا انتہائی حساس ہوتاہے اس لئے اگر درجہ حرارت گرجائے تو چھوٹے پودے مرجھانا اور مرناشروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امرود کا پودا لگانے کے بعد پہلے تین سال تک اسے سردی سے بچانے کاخاص خیال رکھناہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کے لئے بہت سے کاشتی امور اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں بروئے کارلا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آب و ہوا پودے کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو تو وہاں پھل دار پودے نہیں لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی یا مشاورت کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔