اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی ممالک رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے امریکا سرفہرست ملک رہا،جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.690ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.47فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا …
امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی ممالک رہے،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی ممالک رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے امریکا سرفہرست ملک رہا،جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.690ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.47فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 3.566ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے چین جاری مالی سال کے دوران دوسرا بڑاملک رہا،جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.467ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.482ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.01فیصدکم ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے تیسرابڑاملک رہا، جاری مالی سال میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو1.272 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.273ارب روپے تھا،متحدہ عرب امارات اورجرمنی اس فہرست میں بالترتیب چوتھے اورپانچویں نمبرپرہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.208ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.257ارب ڈالرتھا، اسی طرح جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو987.30ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.005ارب ڈالرتھا۔








