واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ آئندہ سال میامی، فلوریڈا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کریں گے اور ملک کے لیے تمام امریکی امداد فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میری ہدایت پر جنوبی افریقہ کو 2026 جی 20 کے …
امریکاکا آئندہ جی 20 سمٹ میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہ کرنے ، امداد اور سبسڈیز فوری معطل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ آئندہ سال میامی، فلوریڈا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کریں گے اور ملک کے لیے تمام امریکی امداد فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔
شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میری ہدایت پر جنوبی افریقہ کو 2026 جی 20 کے لیے دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا، جو اگلے سال میامی کے عظیم شہر میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا فوری طور پر انہیں دی جانے والی تمام ادائیگیاں اور سبسڈیز روک دے گا۔
واضح رہے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی حکومت ان دعووں کو بارہا مسترد کر چکی ہے۔








