امریکا ایران کشیدگی، سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 150 ڈالر سے زائد کمی کے بعد تقریباً 4 ہزار 185 ڈالر تک آ گئی، جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 3.86 ڈالر کی کمی کے بعد 64.62 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس سے قبل گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر 29 سینٹ اضافے کے بعد 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ تک پہنچ گئی تھی، تاہم تازہ جغرافیائی اور معاشی خدشات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اچانک گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور عالمی سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث گولڈ اور سلور مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔