امریکا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15 اپریل تک طلب

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سمر فینسی فوڈ شو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے مطابق نمائش امریکا میں 28 سے 30 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت …

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سمر فینسی فوڈ شو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے مطابق نمائش امریکا میں 28 سے 30 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت ، فروزن فوڈ ، سی فوڈ ، پھل ، سبزیاں، فاسٹ فوڈ اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔