اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلیو ایچ ایکس میامی‘‘ میں شرکت کے لئے 10 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میامی میں 17 سے 19 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی ٹیکسٹائل، …
امریکا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 10 مارچ تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلیو ایچ ایکس میامی‘‘ میں شرکت کے لئے 10 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میامی میں 17 سے 19 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی ٹیکسٹائل، آلات جراحی ،سافٹ وئیر سلوشن ، لیبارٹری ، ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








