امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے دی پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفدکے دورہ امریکا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھے گی، امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ ویزے کے حصول کو بھی آسان …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے دی پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفدکے دورہ امریکا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھے گی، امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ ویزے کے حصول کو بھی آسان بنانے کی کوشش جاری ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفر بلورسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی چیمبر کی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور قابل عمل سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔ پاکستانی مصنوعات کی امریکا میں مختلف مقامات پر نمائش کی جائے گی جبکہ پاکستانی کاروباری برادری امریکی سرمایہ کاروں کیلئے تفصیلی تجاویز پیش کرے۔

مزید خبریں