واشنگٹن۔29نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے افغان شہریوں کے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے، یہ فیصلہ اس واقعے کے دو دن بعد کیا گیا ہے جب ایک افغان شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ شنہو اکے مطابق وزیر خارجہ نےایکس پر لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ …
امریکا نے افغان شہریوں کے ویزوں کا اجرا روک دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔29نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے افغان شہریوں کے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے، یہ فیصلہ اس واقعے کے دو دن بعد کیا گیا ہے جب ایک افغان شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
شنہو اکے مطابق وزیر خارجہ نےایکس پر لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزا جاری کرنے کا عمل روک دیا ہے ، امریکا کے لیے اپنی قوم اور اپنے عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ویزا اجرا فوری طور پر روک دیاگیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مشتبہ حملہ آور رحمان اللہ لکنوال 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کے ’’آپریشن ایلائز ویلکم‘‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا ۔ اس نے گزشتہ سال سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی جو رواں سال منظور کر لی گئی ،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکا آنے سے قبل اور افغانستان میں سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہر طرح کے سکیورٹی چیک میں کلیئر تھا۔فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی جانب سے ایک مبینہ دہشت گرد کارروائی کے طور پر کی جا رہی ہیں۔
■








