امریکا کا روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی پر مذاکرات کا عندیہ

واشنگٹن ۔15نومبر (اے پی پی):امریکا نے روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی پر مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے ذریعے جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ …

واشنگٹن ۔15نومبر (اے پی پی):امریکا نے روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی پر مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے ذریعے جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈی نیوکلیئرائزیشن ہو،یعنی ہم تین بڑے جوہری طاقتوں کا ایک اجلاس بلائیں تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کی جا سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس ڈنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین کافی پیچھے ہے، لیکن چار یا پانچ سال میں وہ ہمارے برابر آ جائے گا۔

مزید خبریں