امریکا کو پاکستان کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکا کو مجموعی برآمدات کاحجم 4.634 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 4.543 ارب ڈالر کے مقابلہ میں دو فیصدزیادہ …
امریکا کوپاکستان کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):امریکا کو پاکستان کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکا کو مجموعی برآمدات کاحجم 4.634 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 4.543 ارب ڈالر کے مقابلہ میں دو فیصدزیادہ ہے۔
مارچ 2026ء میں امریکا کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.27 فیصد کی کمی ہوئی، مارچ 2025ء میں امریکا کو برآمدات کا حجم 531.954 ملین ڈالر تھا جو مارچ 2026ء میں کم ہو کر 477.275 ملین ڈالر رہ گیا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں امریکا کوبرآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2.26 فیصد کااضافہ ہوا۔
فروری 2026ء میں امریکا کو برآمدات 466.724 ملین ڈالر تھیں جو مارچ میں بڑھ کر 477.275 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکا سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے، جولائی تا مارچ تک کی مدت میں امریکا سے درآمدات 2.132 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی عرصے میں یہ 1.724 ارب ڈالر تھیں، یوں درآمدات میں 23.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارچ میں امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ 2025ء میں درآمدات کا حجم 223.303 ملین ڈالر تھا جو مارچ 2026ء میں کم ہو کر 214.008 ملین ڈالر رہ گیا۔








