امریکا کےسرکاری قرضے گزشتہ دو ماہ کے دوران 4 کھرب ڈالر اضافے کے ساتھ 404 کھرب ڈالر کی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔تاس نے امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ امریکا کا مجموعی سرکاری قرضہ اس وقت تقریباً 40.4 ٹریلین ڈالر ہے جو 19 اگست کو قرضے 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد سرکاری قرضوں کے حجم میں …
امریکا کےسرکاری قرضوں میں دو ماہ کے دوران 4 کھرب ڈالر اضافہ،مجموعی حجم 404 کھرب ڈالر ہو گیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔21اکتوبر (اے پی پی):امریکا کےسرکاری قرضے گزشتہ دو ماہ کے دوران 4 کھرب ڈالر اضافے کے ساتھ 404 کھرب ڈالر کی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔تاس نے امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ امریکا کا مجموعی سرکاری قرضہ اس وقت تقریباً 40.4 ٹریلین ڈالر ہے جو 19 اگست کو قرضے 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد سرکاری قرضوں کے حجم میں 1 فیصد اضافہ ہے۔
امریکی اقتصادی ماہرین کی پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ ایک عشرے کے دوران ملک کا قومی قرضہ بڑھ کر مجموعی ملکی پیداوار (GDP)کے تقریباً 120 فیصد تک پہنچ جائے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا کی وفاقی حکومت کا قرضہ پوری امریکی معیشت کی سالانہ پیداوار سے بھی تجاوز کر جائے گا۔
امریکی حکومت اپنے قومی قرضے پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں سالانہ تقریباً 970 ارب ڈالر خرچ کرتی ہے جو کہ اس کے دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ ہے، 2020 کے بعد سے اس مد میں امریکی اخراجات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کے مطابق امریکا کے سرکاری اخراجات یا ٹیکس کے نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک کا قرضہ6 سال کے اندر500 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔








