وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی سفارتخانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
امریکی سٹوڈنٹ ویزا کے لئے جعلی دستاویزات دینے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی سفارتخانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے لاہور میں قائم ایک ایجوکیشنل کنسلٹنسی کو ویزا پراسیسنگ کے لئے 2 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔
کنسلٹنسی کے ذریعے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر کا ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کر کے امریکی سفارتخانے میں جمع کرائی گئیں جو تصدیق اور جانچ پڑتال کے عمل میں جعلی ثابت ہوئیں۔حکام کے مطابق ملزم اور اس کے ایجنٹ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468، 471 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔







