امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا پشاور کے مقامی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا پشاور کے مقامی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پشاور کے ایک مقامی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے ایک مقامی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہم غمزدہ خاندانوں اور پشاور کے لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں، ہم ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو اس واقعے میں ہم سے بچھڑ گئے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔