امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط قابل ستائش ہے ،امریکی قانون ساز بھی ان کی لیڈرشپ کے معترف ہیں، عظمی بخاری

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے۔امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے۔امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا۔مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔امریکی کانگریس نے اعتراف کیا کہ مریم نواز نے بھٹوں سے جبری مشقت ختم کرکے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔خط میں اعتراف کیا گیا کہ مریم نواز کا یہ عمل غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔

امریکی قانون سازوں نے واضح کیا کہ پنجاب مستقبل میں اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز حکومت کے ویژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمے پر پنجاب حکومت کی تعریف کی ہے۔مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،اسی لیے دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں۔مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔

 

مزید خبریں