اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):امریکہ کے محکمہ تجارت کے کمرشل لا ء ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے کاروباری تنازعات کے جلد اور متبادل حل کے لئے ایک مؤثر نظام کی تشکیل پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ کارپوریٹ تنازعات کے حل کا متبادل نظام کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ایس ای …
امریکی کمرشل لا ء ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد کا ایس ای سی پی کا دورہ،متبادل تنازعاتی حل پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):امریکہ کے محکمہ تجارت کے کمرشل لا ء ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے کاروباری تنازعات کے جلد اور متبادل حل کے لئے ایک مؤثر نظام کی تشکیل پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ کارپوریٹ تنازعات کے حل کا متبادل نظام کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ایس ای سی پی کے حکام نے وفد کو کمیشن کے دائرہ اختیار، ریگولیٹری فریم ورک اور پاکستان کے مالیاتی شعبے پر بریفنگ دی۔ کمرشل لا ء ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد میں زمرک خان، ڈپٹی چیف کاؤنسل، الیکسا بلیک، انٹرنیشنل پروگرام سپیشلسٹ، علینہ ناصر، اٹارنی ایڈوائزر (انٹرنیشنل)، ایملی رائف، ماہر اور ڈیو موورا، سینئر پارٹنر امپیکٹ ایسوسی ایٹس شامل تھے۔
اس موقع پر متبادل تنازعاتی حل مرکز کے لئے پاکستان میں بھی سنگاپور کے ماڈل پر فنانشل انڈسٹری ڈسپیوٹس ریزولوشن سینٹر قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ سنگاپور کا فنانشل انڈسٹری ڈسپیوٹس ریزولوشن سینٹر ایک انڈیپنڈنٹ اور غیر جانبدار ادارہ ہے جو منظم ثالثی کے ذریعے کارپوریٹ اور مالیاتی تنازعات کے حل فراہم کرتا ہے۔ایس ای سی پی کے کمشنر لیگل مظفر مرزا نے وفد کو متبادل تنازعاتی حل کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی کی حکمت علمی اور کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انشورنس سیکٹر کے لئے قائم سمال ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی اور موجودہ دستیاب سسٹم پر بریفنگ دی۔وفد نے چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے بھی تعارفی ملاقات کی۔ ڈاکٹر سدھو نے کمرشل لاء ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری تنازعات کے جلد حل کا ایک مؤثر متبادل نظام عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ متبادل نظام اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس سے تنازعات کا بروقت حل ممکن ہوتا ہے، کاروباری لاگت کم ہوتی ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔امریکہ کا کمرشل لاء ڈویلپمنٹ پروگرام دیگر ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر معاشی پالیسیوں، قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرتا ہے جس کا مقصد کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔








