اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025سے لے کر فروری 2026تک کی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو249.57ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو177.924ملین ڈالرزرمبادلہ …
انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025سے لے کر فروری 2026تک کی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو249.57ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو177.924ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،فروری میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 26.79ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 36.20ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 18.74ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو279.14ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں برقی پنکھوں کی برآمدات کاحجم 16.75ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ آلات 59.57ملین ڈالر،برقی مشینری 68.36ملین ڈالر،سپیشلائزڈمشینری 27.33ملین ڈالر،آٹوپارٹس 14.25ملین ڈالر اوردیگرمشینری کی برآمدات کاحجم 63.30ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔









