وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ہفتہ کو پشاور میں ملاقات ہوئی
انجینئر امیر مقام اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ہفتہ کو پشاور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ میں قیام امن، عوامی ترقی کےلے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔







